نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا دورہ جی ایچ کیو‘آرمی چیف سے گفتگو کا سیشن ہوا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انھیں عالمی اور سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں اور قومی سکیورٹی ے ماحول کے بارے میں بتایا گیا،جس کے بعد کورس کے شرکائکا چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا، نیشنل سکیورٹی ورک شاپ نیشنل ڈیفینس یو نیورسٹی کی اس سالانہ ورک شاپ میں 54 افراد شرکت کر رہے ہیں جن میں پارلمیٹرین، سول سرونٹس اور مسلح افواج کے سینئر افسر شامل ہوتے ہیں۔