• news

لاہور‘ چینی کی سپلائی 3 روز سے بند‘ متعدد ملز کے فنانشل افسروں کو نوٹس

لاہور (کامرس رپورٹر)  صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی چینی کی سپلائی نہیں ہوئی۔ جس سے لوگوں کو چینی  کے حصول میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مارکیٹ میں چینی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جن دکانداروں کے پاس  موجود ہے وہ صارفین کو ایک کلو چینی 115  روپے سے 120  روپے  میں فروخت کرتے رہے۔  مقامی تھوک مارکیٹ کے شوگر ڈیلرز نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 3  روز سے مارکیٹ میں چینی  کی سپلائی بالکل نہیں ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن