• news

 بلدیاتی ادارے بحال رہے تو عوامی مسائل گھمیر ہو سکتے ہیں:غلام نبی ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلروں کے اعزاز میںتحریک انصاف کے رہنما حاجی غلام نبی ورک نے عشائیہ دیا جس میں ملک سمیع اللہ بلوچ، چودھری عمر حیات گوپے را، چودھری انیس ریاست ورک ،معظم علی بھٹی ،رضوان الحق، چودھری کامران ذوالفقار ورک ،جہانزیب حبیب ایڈووکیٹ، (ق) لیگ کے حاجی فلک شیر ورک، جماعت اسلامی کے چودھری کاشف محمود ورک ،جمیلہ یونس سمیت دیگرنے شرکت کی اس موقع پر آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری ،نئی حلقہ بندی اور موجودہ بلدیاتی نظام کی بحالی کے حوالہ سے غور وخوض کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام نبی ورک نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جس بلدیاتی نظام کے نفاذ کا اعلان کرچکے ہیں اصل میںوہی گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل کا حل پیش کرتا ہے جس کیلئے نئے بلدیاتی ادارے قائم ہوچکے ہیں اور انتخابات کا اعلان بھی بہت جلد ہوجائیگا اگر موجودہ بلدیاتی ادارے بحال اور برقرار ہوگئے تو اس سے عوام کے مسائل حل نہیں بلکہ مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن