حکومت نے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے:ذبیح اللہ ملک
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ سینٹرل پنجاب ذبیح اللہ ملک اور ضلعی صدر جما عت اسلا می یوتھ بشارت علی صدیقی نے کہاہے کہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے،رمضان سے پہلے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مہنگائی کی شرح میں اضافہ حکومت کی ناکام پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ گوجرانولہ کے ضلعی کونسل اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر طاہر مکی ہنجرا،رانا اظہر جہانگیر، حافظ نعیم فہیم،محمد خان کمبوہ،ابتسام گل،ذوالفقار سندھو،فہد فاروق خان،طلحہ ارشد چغتائی،اویس اکرم ودیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک مثبت تبدیلی کی بجائے مہنگائی کے سونامی کی زد میں ہے ۔حکومت کی نا اہلی نے کرونا کی صورت حال میں لوگوں کو بالکل بے بس کر دیا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ رمضان کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوزوں نے عوام کاخون نچوڑنا شروع کردیا ہے۔