حلقہ کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرینگے:چوہدری صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ن لیگ کے نالائق نمائندوں کی طرف سے این اے 81کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا ازالہ کریں گے اور حلقہ کے تمام مسائل کو مستقل بنیادوں پر ختم کر کے عوام کو محرومیوں اور مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام ترقیاتی فنڈز پسماندہ اور کئی دہائیوں سے نظر انداز علاقوں میں لگائے جائیں گے اور تمام منصوبوں سے کمیشن اور کرپشن کا خاتمہ کر کے موجودہ اور آنے والے فنڈز سو فیصد عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے خرچ کریں گے کیونکہ تیس سال سے زائد عرصہ تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والی ن لیگ کے نمائندوں نے کمیشن اور غیر معیاری تعمیراتی کلچر کو فروغ دیکر شہریوں کے ساتھ سنگین ظلم کیا اور تمام مسائل کو گھمبیر بنا کر شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائے گی ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی امیدواران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔