• news

وقف املاک 2020 ء کے قوانین کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا:زاہد الراشدی 

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان شریعت کونسل کے سیکر ٹری جنرل شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ وقف املاک 2020 کے قوانین کو تسلیم نہیںکیا جا سکتا اس کے تحت کوئی مسجد و مدرسہ رجسٹرڈ نہیں ہو گا ایسٹ انڈیا کمپنی کی غلامی قبول نہیں کی تھی اب فیٹف ، آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی اسٹیبلشمنٹ کی غلامی کبھی قبول نہیں کی جائے گی پاکستان اسٹیبلشمنٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ غلامی قبول کر تی ہے یا ہمارے ساتھ آزادی کا دم بھر تی ہے ۔حکومت اتحا د تنظیمات المدارس العربیہ سے کئے گئے سمجھوتے کے مطابق وقف املاک 2020 میں ترمیم لائے جس کا مسودہ شیخ الا سلام مو لانا مفتی محمد تقی عثمانی دے چکے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی قیادت اپنے وعدے کو پو را کرے ۔ محکمہ او قاف کا عملہ جگہ جگہ نو ٹس بھجوا کر حالات کو بگاڑ رہا ہے وہ ملکی امن و امان کو تباہ کرنے پر تیار ہے حکومت اس کی سر گرمیوں کا نو ٹس لے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد گو جرانوالہ میں جمعی اہل السنت والجماعت حنفی دیو بندی شہر وضلع گو جرانوالہ کے زیر اہتمام بسلسلہ نئے اوقاف قوانین سے پید ا شدہ صو ر تحال پر غور کیلئے علما مشاورتی اجلاس میں کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن