• news

حافظ آباد: لڑکی، سیالکوٹ، کسوال میں 2 بچوں سے زیادتی

حافظ آباد+ سیالکوٹ+ کسوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) حافظ آباد کے علاقہ جھوٹیانوالہ میں اوباش نے 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کردی جبکہ سیالکوٹ کے گاؤں کمانوالہ میں اوباش نے 10 سالہ ادھر کسوال میںنامعلوم اوباش نے کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق 18 سالہ لڑکی رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی جہاں ملزم ثقلین نے لڑکی کو پکڑ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، شور پر لڑکی کے والدین موقع پر پہنچ گئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر ملزم ثقلین کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ادھر ماڈل تھانہ کینٹ کے گاؤں کمانوالہ کے رہائشی کے 10 سالہ بیٹے کو شہباز نامی اوباش ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کر دی۔ادھر کسوال میں جنگلات ریسٹ ہائوس کے قریب نامعلوم اوباش کمسن بچے کو ماموں سے پیسے لے کر آنے کا کہہ کر ساتھ لایا۔ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اوباش موقع سے فرار ہوگیا۔ بچہ خود کو کمالیہ کا رہائشی بتاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن