کرونا: ایک اور پولیس اہلکار شہید
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ پر قربان ہو گیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں تعینات ڈرائیور کانسٹیبل محمد اختر کرونا وباء سے شہید ہو گئے۔ کانسٹیبل محمد اختر نے کرونا رپورٹ پازیٹو آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ شہید کانسٹیبل محمد اختر لاہور کے نواحی گاؤں گھونڈی خوشحال سنگھ کا رہائشی تھا۔