• news

اظہر علی کی  انفرادی فزیکل ٹریننگ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی دورہ زمبابوے سے قبل بھرپور انفرادی فزیکل ٹریننگ جاری ہے۔اظہر علی کروناپروٹوکولز کے مطابق انفرادی ٹریننگ کر رہے ہیں ، وہ دورہ زمبابوے کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں۔قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان 10 اپریل کو کیمپ کیلئے رپورٹ کریں گے اور بائیو سیکور ببل میں ٹریننگ کریں گے۔اس کے بعد پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرکٹرز 21 اپریل کو زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن