اشفاق حسین گروپ کا فیفا پابندی پر کانگرس کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیفا ہاؤس پر قابض اشفاق حسین گروپ نے فیفا پابندی پر کانگرس کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اشفاق حسین کہتے ہیں کہ فیفا کی معطلی پر کانگرس کا اجلاس بلایا جائے گا۔ کانگرس اجلاس میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کے اعلان کا بغور جائزہ لیں گے۔وہی فیصلے ہوں گے جس سے پاکستان فٹبال میں بہتری آئے۔پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کی ذمہ دار نارملائزیشن کمیٹی ہے۔نارملائزیشن کمیٹی کو الیکشن کے لیے اٹھارہ ماہ کا مینڈیٹ دیا لیکن وہ ناکام رہی۔فیفا اپنی کمیٹی کی غلطی کی سزا پاکستان کو دے رہا ہے۔