• news

فٹبال ہاؤس پرقبضے کے بعد پابندی تولگنا تھی: عیسیٰ خان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر )سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم عیسی خان نے کہا ہے کہ فٹبال ہاؤس پرقبضے کے بعد پابندی تو لگنا تھی۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے جو ہو رہا ہے اس کا نقصان صرف فٹبالرز کو ہورہا ہے، نارملائزیشن کمیٹی کا قصور ہے کہ وہ الیکشن نہیں کراسکی۔ دوسرے گروپ نے دفتر پر قبضہ کر کے غلط کیا، دونوں فریق ٹیبل پر بیٹھ کر معاملے کا حل نکالیں۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے پر قومی فٹبالرز مایوس ہوگئے۔فٹ بالر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کیا ہے، صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان قومی فٹبالرز اور پاکستان کے امیج کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہت سے فٹبالرز بے روزگار ہو جائیں گے۔قومی ویمن فٹ بالر فاطمہ انصاری کا کہنا ہے کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کیلئے بہت دکھ کی بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن