8سالہ پاکستانی مارشل آرٹس فائٹر نے بھارتی فوجی کی اہلیہ کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) کراچی کی 8 سالہ مارشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے بڑا کارنامہ دکھاتے ہوئے ایلبو سٹرائیک مقابلے میں بھارتی اتھلیٹ کو شکست دیدی۔ پاکستانی ننھی مارشل آرٹس فائٹر نے بھارتی فوجی کی اہلیہ کو مات دیدی۔ فاطمہ نے ورلڈ ریکارڈ بھارت سے چھین کر پاکستان آرمی کے نام کر دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی فوجی کی اہلیہ کرن اونیال کے پاس تھا۔ کرن اونیال اسرائیلی مارشل آرٹس کاراو میگا کی بلیک بیلٹ انسٹرکٹر بھی ہیں۔ فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کہنی مارنے کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔