ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا الراعی ہسپتال نوشہرہ روڈ کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا الراعی ہسپتال ٹرسٹ نوشہرہ روڈ کا دورہ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، دورہ کے موقع پر صدرالراعی ہسپتال حاجی بشیر، وائس چیئرمین لقمان اللہ، رضوان مشتاق اور دیگر نے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیا ت کی فراہمی بارے آگاہ کیاانہوں نے پارسا ٹرسٹ کے زیراہتمام ہپاٹائٹس بی سی کے مریضوں کو علاج اور مفت ادویات کی فراہمی بارے بھی بتایااس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کرنے والے عظیم لوگ ہیں میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ایسے ادارے سہی معنوں میں انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں۔ آپ کی خدمات اللہ کی خوشنودی اور لوگوں کی فلاح کا بہترین ذریعہ ہیں، ضلعی انتظامیہ ایسے اداروں کی معاونت اورسرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ مزید ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو جن کی زندگی کا مشن اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)کامران حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔