میٹرک امتحانات 25مئی ، انٹرمیڈیٹ کا3جولائی سے آغاز ، شیڈول جاری
لاہور‘گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر‘نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ سمیت تمام ایجوکیشن بورڈز نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا،میٹرک 25مئی اور انٹر امتحانات 3جولائی سے شروع ہوں گے، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مین نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پی بی سی سی کا ایک اجلاس9 اپریل کو منعقد ہوا جس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک اور انٹر امتحانات کے نظر انی شدہ شیڈول کی منظوری دی جس کے مطابق جماعت دہم و نہم کا امتحان 25 مئی سے شروع ہوگا میٹرک کا امتحان 28 دن جاری رہیگااور امتحان کے انعقاد سے 119دن کے اندر 21 ستمبر کو دہم کے رزلٹ کا اعلان کیا جائیگااسی طرع انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہو گااور 28 روز جاری رہے گا ، انٹر پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائے گا ، میٹرک اور انٹر امتحانات کے پرچہ جات سمارٹ سلیبس پر مشتمل ہوںگے جبکہ پریکٹیکلز نہیں ہوں گے اور کویڈ 19پروموشن پالیسی کے مطابق مارکس دیئے جائیں گے۔