• news

آئین کی عملداری روشن مستقبل کا واحد راستہ ہے: زرداری‘ بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زردار ی  اور بلاول  بھٹو زرداری نے یوم دستور پرقوم کو مبارک باد  دیتے ہوئے کہا کہ10 اپریل 1973 کو شہید ذوالفقارعلی نے قوم کو متفقہ دستور دیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین وفاق اور اکائیوں میں مضبوط بندھن ہے، آئین مذہبی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے، آئین انسانی آزادی اور اظہار رائے کے حق کی آزادی دیتا ہے آمروں نے اپنے غیراخلاقی اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین کو مسخ کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آئین بحالی کیلئے اپنی زندگی قربان کی۔ عوام کی منتخب پارلیمنٹ نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا، 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان میثاق ہے، آج 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ تمام جمہوری قوتیں18ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں گی، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم دستور پر پیغام  میں کہا ہے کہ آئین کی عملداری ملک کے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے یوم دستور کو ملک کی سیاسی جمہوری تاریخ کا یادگار دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10اپریل 1973 کے دن  شہریوں کو معاشی انسانی حقوق کی آئینی ضمانت دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن