فراڈ‘ کاغذات ٹمپرنگ کا الزام محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 پر مقدمہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ فراڈ اور کاغذات میں ٹمپرنگ کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شاہنواز رانجھا نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرایا گیا۔ میرا متعلقہ جائیداد سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا کے ذریعے مقدمے کا پتہ چلا جھوٹے مقدمے کے خلاف اپنا آئینی حق استعمال کروں گا۔ آج تک متعلقہ تھانے کے کسی اہلکار نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔