• news

 وزیر اعظم آج کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو وسعت دینے کااعلان کریں گے‘  ثانیہ نشتر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوسی ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران  خان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ کو  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مزید تین شہروں تک وسعت دینے کا(آج) اتوار کو   اعلان کریں گے۔ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں اور کم اجرتی ورکروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی نہیں کرسکتے۔ ورچوئل افتتاحی تقریب میں وزیرا عظم عمران خان    خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ  اور پارلیمنٹرین کے ہمراہ فیصل ا?باد، لاہور اور پشاور میں  متعدد ٹرک کچنز کے ذریعے’ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘پروگرام  کے تحت  کھانے کی مفت فراہمی کی سروس کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے ہفتہ کو  اپنے یاک بیان میں   کہا کہ ہر ٹرک مخصوص  سروس پوائنٹس پر روزانہ 1500سے 2000افراد کو کھانا تقسیم کرے گا۔  کھانا کی تیار ی اور فراہمی ٹرک کچن سے ہی ہوگی۔ وزیر اعظم نے احساس کے تحت 10مارچ 2021کو راولپنڈی اور اسلام ا?باد میں دیہاڑی داروں کودن میں دو بار مفت کھانے کے ڈبے فراہم کرنے کیلئے ٹرک کچن کے تصور سے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا ا?غاز کیا تھا۔جس کے تحت 37827 افراد کو کھانا تقسیم کیا جاچکا ہے۔جس کو اب مزید تین اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن