• news

  رضوان کی شاندار بیٹنگ ‘پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ  ہرادیا 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ پروٹیز کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر میلان 24 ، ایڈن مارکرم نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، لوبے 4 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔کپتان ہنرک کلاسن نے 28 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، بلجون 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارج لندے کو 6 رنز پر حارث رؤف نے پویلین بھیجا۔اینڈائل فیلکوایو نو اور سندا مگالا نو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو ‘ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ بابر اعظم 14رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ فخر زمان 27‘محمد حفیظ13‘حید ر علی 14رنز بناکر چلتے بنے ۔ محمد نواز کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔فہیم اشرف نے 14گیندوں پر 30رنز بنائے۔ ایک اینڈ پر محمد رضوان ڈٹے رہے اور74رنز پر ناقابل شکست رہے ۔حسن علی نے تین گیندوں پر 9رنز بنائے ۔پاکستان نے ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں پرپورا کرلیا۔  بیرون ہینڈرکس نے 3اور تبریز شمسی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن