• news
  • image

قوم کی دعائیں چیئرمین نیب کے ساتھ ہیں

مکرمی! چیئرمین نیب جسٹس (ر)  جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ’’بڑی مچھلیوں کی اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت ہیں۔ آٹا، چینی، سکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔‘‘ اب تک جو شخص بھی اقتدار میں آیا۔ تو وہ حکومت کرکے اپنے مفاد سمیٹ کر چلتا بنا۔ سب نے غیرملکی قرضے لے کر ملک کی معیشت کا بھرکس نکال دیا‘ خود دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت لوٹ کر چلتے بنے۔ اگرچہ وزیراعظم عمران خان خود ایک دلیر، ایماندار، محب وطن ہیں لیکن ان کے ارکان حکومت میں سے کوئی ایک بھی اپنے لیڈر کی روش پر چلنے والا نہیں سب فصلی بٹیرے ہیں جنہوں نے عمران خان کی چھتری کے نیچے سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔ چیئرمین نیب نے اگرنیک ارادہ باندھ ہی لیا ہے تو پھر اس پر عمل پیرا ہوکر قوم کے سامنے ایک ابدی مثال قائم کردی‘ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ کی کٹھن محنت سے ملکی خزانے میں اربوں روپے جمع ہوجائیں گے تو قوم کے دکھ درد بھی دور ہوجائیں گے۔(چودھری اسد اللہ خاں، شاہ کمال کالونی، اچھرہ، لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن