• news

بیگم ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، تحائف تقسیم کئے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بیگم ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر کفالت  بچوں میں گھل مل گئیں ،بچوں کے والدین سے بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کروائی جس پر والدین اور ان کے بچوں نے بیگم ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں زیر کفالت بچوں کے بارے میں انتظامیہ سے استفسار کیا جس پر خاندانی جھگڑوں ،والدین کے سایہ سے محروم ہو جانے والے یتیم بچوں کے بارے میں جان کر آبدیدہ ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن