درجہ بدرجہ حیاداری اور پردہ داری کو فروغ دینا ہوگا:حافظ عثمان خالد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ممتازاسلامی سکالر پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری نے کہا ہے کہ ہم یورپ سے نہیں اسلام سے پیچھے رہ گئے ہیںوزیر اعظم عمران خان کے فحاشی کی روک تھام کے بیان کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔پردہ اسلام کی درخواست نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے عام آدمی سے لیکر حکومت تک درجہ بدرجہ حیاداری اور پردہ داری کو فروغ دینا ہوگا۔ سعودی عرب اور ایران جیسے اسلامی ممالک کے نقش قدم پر پاکستان میں بھی پردہ کی حوصلہ افزائی اور کم از کم اوڑھنی پہننے کو آئینی شکل دینی چاہئے بلاشبہ اسلام میں مرد و عورت دونوں کو حیا کا حکم ہے لیکن عورت کے مکمل وجود کو پردہ قرار دیا گیا ہے پیغمبر آخر الزمان ص نے بے پردگی اور فحاشی کے نتیجے میں پورے ملک پر اللہ کے عذاب اور نت نئی بیماریوں کی پشین گوئی چودہ سو برس قبل فرما دی تھی ان خیالات کااظہارانہوںنے جامعہ محمدیہ کاہنیانوالہ کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔