بھارت کیساتھ تجارت سے قبل مسئلہ کشمیر کا سوچنا ہوگا:زاہد حبیب قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ امریکہ کے سامنے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔چین سے پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند،مگر اپنی اقدار کو سلامت رکھنا ہوگا۔بھارت کیساتھ تجارت شروع کرنے کا سوچنے سے قبل کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔خطے کی سالمیت اسی میں مضمر ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمدپرمحمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت بن چکا ہے۔ایشیائی ممالک کو ذاتی سیاسی اور علاقائی مسائل گفت و شنید سے حل کرنے چاہئیں۔نوسال کے بعد روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا سب سے بڑا داعی ہے۔