حکومت سٹیٹ بنک کو گروی رکھنے کا فیصلہ واپس لے:جے یو آئی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان ضلع شیخوپورہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے اس ادارہ کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر ملکی معیشت کوتباہ کرنیکی کوششیں کی جارہی ہیں ملک میںپہلے ہی مہنگائی کا جن بوتل میںبند نہیںہورہارمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیںڈالر دن بدن مہنگا اور پاکستانی روپیہ دن بدن گرتا جارہا ہے جمعیت علماء پاکستان اسٹیٹ بینک کو آزاد اور خودمختار ادارہ برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریگی ان خیالات کااظہارانہوں جے یو پی کے ضلعی صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاری فیاض الحسن جمیل الازہری نے مشترکہ پریس کانفرنس میںکیا اور کہاسٹیٹ بینک کو گروی رکھناملکی مفاد میں نہیں وزیراعظم عمران خان کو اپنا فیصلہ فوری طور پر واپس لینا ہوگا وگرنہ جے یو پی اس اقدام کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی۔