کرونا پھیلائوروکنے کیلئے این سی اوسی کی ہدایات پر عمل کیا جائے:کمشنر
لاہور(سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان کے سپیشل سکواڈ نے کروناایس اوپیز خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے 9 ریستورانوں کو سربمہر کر کے ایک ایف آئی آر درج کرادی 5 افراد کو گرفتار بھی کرا دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے این سی او سی کی ہدایات پر عمل جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اتوار رات بارہ بجے تک صوبوں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو رہے گی۔ لاہور ڈویژن میں دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخلہ یا اخراج مکمل بند ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔ صوبوں کے اندر 50 فی صد گنجائش کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔