• news

ڈسکہ میںپرامن ضمنی الیکشن پورے ملک کیلئے مثال ہے:پی ٹی آئی ارکان اسمبلی

لاہور(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شنیلاروتھ، ڈاکٹرسیمی بخاری،نوشین حامد معراج،ثانیہ کامران، شاہدہ ملکہ،سینیٹرزرقا سہروردی،رانا اختر حسین اور پارٹی عہدیدیداران قاسم خاں جلالی، روبینہ شاہین،عطیہ سعد، راناعارف مشتاق، رانا عبدالسمیع، چوہدری سجادمہیس، چوہدری محسن مزمل، یونس چشتی، چوہدری طاہر اقبال، شیخ شاہد محبوب، ملک حماد علی اعوان‘ چوہدری زبیر اکرم و دیگر نے مشترکہ ردِعمل میں کہاکہ ڈسکہ پرامن ضمنی الیکشن پورے ملک کے لئے مثال ہے، ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہے، ن لیگ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میںضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے جتھوں کے ہمراہ خوف وہراس پھیلاتے رہے، ن لیگ کا دھاندلی کاواویلہ جھوٹ پر مبنی ہے،ڈسکہ کی عوام نے ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا ہے، پوری قوم نے دیکھا کس طریقے سے ن لیگ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اور کھلی بدمعاشی پر اتری رہی،ن لیگ یہ بھول گئی کہ پہلی بار اسے اپوزیشن میں الیکشن لڑنا پڑا ، ن لیگ کا مستقبل تاریک ہو چکا۔

ای پیپر-دی نیشن