• news

 رمضان بازاروں  سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا: سعید ورک

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد سعید ورک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سستے رمضان بازاروں کا قیام اور چینی کی قیمت میں کمی عوام کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے مثبت اشارے ہیں جس سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا جس کا تمام تر کریڈیٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے ، مہنگائی چیلنج ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اسے ختم کرکے دم لے گی کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، چوہدری عثمان اکرم ورک، چوہدری عمران اکرم ورک، چوہدری اویس انور ورک و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاا متیاز و تفریق جاری رہے گا، ملک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عوام اور ریاست کے دشمن ہیں جن کے خلاف آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی مسلم لیگ (ن) اور اسکے اتحادی بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں ان کی سیاست عوام نے ہمیشہ کیلئے دفن کردی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن