حکومت نے زکوۃ کا نصاب 80ہزار 933 روپے مقرر کر دیا
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) حکومت نے اسلامی سال 42-1441ہجری کے لیے زکوۃ کا نصاب 80ہزار 933 روپے مقرر کر دیا ہے۔حکومت پاکستان کے تخفیفِ غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال زکو کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا گیا ہے اور یکم رمضان المبارک سے بینک از خود زکو ۃکی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔رویت ہلال کی بنیاد پر ممکنہ طور پر پہلے روزے 14 یا 15 اپریل کو بچت بینک اکاونٹس، منافع اور نقصان میں شریک اکانٹس اور اسی طرح کے دوسرے اکانٹ جس میں اسی ہزار نو سو تینتس روپے ہونگے ، سے زکواۃکی کٹوتی ہوگی۔