• news

امریکی بحری بیڑے کی بھارتی سمندر میں مشقیں مودی سرکار دیکھتی رہ گئی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کے ساتویں بحری بیڑے نے بتائے بغیر ہی بھارتی حدود میں مشقیں کیں۔ مودی سرکار منہ دیکھتی رہ گئی اور اسے واشنگٹن سے رابطہ کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  امریکہ سے دوستی کے گھمنڈ میں ہر قانون کو پامال کرنے والے کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ نے بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔ یو ایس نیوی نے بحرِ ہند میں بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں مشقیں کیں۔ واشنگٹن نے اس سے پہلے انڈیا کو بتانا بھی گوارہ نہ کیا۔ امریکا نے موقف اختیار کیا کہ اسے مشقیں کرنے کا حق بھی حاصل ہے اور آزادی بھی۔ ساتویں بیڑے نے اس کارروائی کی انجام دہی کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام آپریشنز بین الااقوامی قانون کے مطابق کئے گئے۔ جہاں بھی قانون کی اجازت ہو گی امریکی جہاز جائیں گے اور کارروائی کریں گے۔ ایسا انھوں نے پہلے بھی کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ امریکی مشقوں کے بعد مودی سرکار تلملا کر رہ گئی۔ شرمندگی کے مارے واشنگٹن سے رابطہ کیا اور بھارتی موقف سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن