برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامکرل لیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے پاکستان کو 21ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا۔ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر15واں ہے۔ فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن، زمبابوے بھی شامل ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق دہشتگردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔ برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔ برطانیہ میں منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فناسنگ ریگولیشن 2021ء مارچ میں نافذ ہوا۔