ڈسکہ میں ہار کر بھی جیتے ترین کہیں نہیں جارہے شیخ رشید
کراچی( آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ ہم ڈسکہ میں الیکشن ہار کے بھی جیتے ہیں۔ تحریک انصاف کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن ملی۔ عمران خان مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے مافیاز سے لڑ رہے ہیں۔ سوئس اکائونٹس کیس دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ عمران خان عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔ جہانگیر ترین کہیں نہیں جا رہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہو گا۔ ڈسکہ انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ اکھاڑے میں پہلوان آتے ہیں جیت ایک کی ہوتی ہے۔ عمران خان کے ووٹوں کا غلط اندازہ لگانے والوں کو مایوسی ہوئی ۔ ڈسکہ میں ہمارے ووٹ بنک کا غلط اندازہ لگانے والوں کی شکست ہوئی۔ منی لانڈرنگ‘ چینی مافیا کے خلاف کیس شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں علی اسجد ملہی کو حاصل ووٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران کا بیانیہ مضبوط ہے۔ ان یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے۔ عمران خان نے چینی‘ آٹا سمیت تمام مافیاوں کو للکارا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 9 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ شیخ رشید نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا۔ امید کرپشن حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے مسافروں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز کو پیپلز پارٹی کی طے عزتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح (ن) لیگ نے کیا۔ اس طرح تو جاگیردار بھی اپنے مزارعے کے ساتھ نہیں کرتا۔