این اے 249 ضمنی انتخاب: الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی رہنماوں کو نوٹس جاری کر دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امجد آفریدی آج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوں۔ تحریک انصاف کے امیدوار کیخلاف تحریری اور ویڈیو ثبوت ہیں۔ اطلاع کے مطابق فیصل واوڈا‘ ارکان اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔