• news

 سپریم کورٹ خورشید شاہ اور بیٹوں کی اپیلوں پر سماعت  پرسوںکریگی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید علی شاہ ان کے بیٹوں سید فرخ احمد شاہ ودیگر کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں نیب ریفرنس کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا،اپیلوں کی سماعت14اپریل کو جسٹس منظور احمد ملک کی سربرہاہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔صوبائی اور قومی اسمبلی کے رکنیت کے وقت خورشید شاہ ودیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے ناجائز ذرائع سے 1998سے اب تک جائیدادیں بنائیں نیب انکوائری میںتسلی بخش جوابات نہ دینے پر نیب نے(کراچی میں) ریفرنس دائر کررکھا ہے ، سندھ ہائی کورٹ سے اپیلیں مسترد ہونے کے بعد انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔کیس کی سماعت 14اپریل کو ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن