• news

صومالیہ:گورنر پر خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک ‘ 5 زخمی

موغادیشو(نوائے وقت رپورٹ) صومالیہ میں بائیوڈا کے گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے تاہم اس حملے میں باڈی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں بائیڈوا کے گورنر ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو بارودی دھماکے سے اْڑا لیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں گورنر محفوظ رہے۔خودکش حملے میں گورنر کے دو محافظوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن