بائیڈن انتظامیہ بھی ٹرمپ کی پابندیوں پرعمل پیرا ہے: ایران
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر عاید کردہ پابندیوں پر عمل پیرا اور ان پابندیوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔سعید خطیب زادہ نے ان خیالات کا اظہار امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویانا میں جاری مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ گروپ 4+1 نے مثبت اقدامات کیے ہیں۔ ویانا مذاکرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیش رفت ممکن ہے۔ اس حوالے سے امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پرپابندی کرے۔