• news

مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی جیسی سیاست کرے: فواد چودھری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) احتجاجی سیاست سے باہر آ کر پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے۔ آئیے استعفوں کے بجائے اصلاحات کرتے ہیں۔ اصلاحات کی تحریک سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متعدد بار اصلاحات کی دعوت دے چکے ہیں۔ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی کو الیکٹرول ریفارمز کے لیے خط لکھا ہے۔ ہم تو اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن