ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا،شہبازگل
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔اتوار کومسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جیتے توٹھیک، ہارے تو ریاست کیخلاف بیانات نااہل لیگ کی منافقت ہے۔شہباز گل نے کہا کہ دہائیوں تک ملک پرمسلط رہنے والے آل شریف انجام کے قریب ہیں، مولانا ،زرداری کے پاں پڑنے والے آج انقلاب کی باتیں کررہے ہیں ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کوگروی رکھ کر ذاتی اثاثے90گنابڑھانے والوں نے صرف عوام کولوٹا، ماضی میں پنجاب شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیازکاراج تھا۔معاون خصوصی نے کہا کہ کرپٹ عناصرسے پنجاب میں 450ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا چکے، پنجاب میں 10 ہزار سے زائداسکول،ہیلتھ یونٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا۔