• news

متعدد ورداتیں، ڈیفنس، فیصل ٹاؤن میں 5،5 لاکھ کے ڈاکے

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورمیں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیوارت سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر 5 لاکھ 70 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں 5 لاکھ روپے، گلبرگ سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں 3 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی و زیورات، شمالی چھاؤنی کے علاقے سے 3 لاکھ 50 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، نولکھا سے 4 لاکھ 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، گلشن راوی کے علاقے میں ایک لاکھ 55ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو سے 2 لاکھ 80 ہزار نقدی اور موبائل فون، چوہنگ میں 2 لاکھ 54ہزار نقدی اور موبائل فون، اسلام پورہ سے ایک لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس ،گلبرگ اور مصطفی ٹاؤن سے گاڑیاں اور لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ ، بادامی باغ اور سندر کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن