• news

ڈسکہ الیکشن کیوں ہارے‘ وزیراعظم نے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں ڈسکہ میں الیکشن ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ناکامی کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹر اعجاز چودھری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن