• news

پٹرول بحران ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت نے پٹرول بحران کے ذمہ داروںکے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ پٹرول بحران سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کردیئے گئے۔ سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیا الدین تاحال عہدے پر موجود ہیں۔ سیکرٹری پٹرولیم نے چھٹی کے لیے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری پٹرولیم کی چھٹی کی درخواست تاحال منظور نہیں کی۔ انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر شفیع آفریدی، میاں اسد حیا الدین کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی ہٹایا جاچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن