فخرزمان الرجی کی وجہ سے دوسرا ٹی 20نہ کھیل سکے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فخر زمان الرجی کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہو گئے ان کی جگہ شرجیل خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ٹی ٹونٹی میچز کے مابین دوسرا میچ کچھ دیر بعد جوہانسبرگ میں کھیلا گیا۔فخر زمان نے بائیں ٹانگ میں معمولی سی الرجی کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔