• news

می جونیئرہاکی کی ری سٹرکچرنگ پرکام ہورہا ہے:آصف باجوہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ اور قومی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔این سی او سی کو کافی عرصے سے لیٹر لکھ رکھا تھاجس پر انہوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ این سی او سی نے قومی ہاکی کھلاڑیوں اور آفیشلزکی ویکسی نیشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہاکی ٹیموں کے کیمپس کے لیے لیٹر لکھے ہیں۔ ہاکی کی ری اسٹرکچرنگ پر کام ہورہا ہے اور کوویڈ صورت حال ختم ہونے کے بعد اس پر پیش رفت ہوگی۔ادارہ جاتی ہاکی پاکستان ہاکی کے لیے بہت ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن