پی سی بی کاچھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول ون امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کا چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول 1 امپائرنگ کورس کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور سکول کرکٹ کی سطح پر امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے اہل ہوں گے۔ کورس کے ابتدائی تین روز امپائرنگ کے قوانین کی بنیادی تربیت دی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری روز ان کا تحریری امتحان ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔ سابق انٹرنیشنل/فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو رجسٹریشن میں ترجیح دی جائے گی۔ پچیس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ان کورسز میں شرکت کرسکتے ہیں۔