• news

شعیب ملک معروف گیم شو کا حصہ بن گئے

اسلام آباد(اے پی پی) اداکار و میزبان فہد مصطفی نے  اپنے گیم شو’’جیتو پاکستان لیگ کی چھٹی ٹیم کا اعلان کر دیا جس کی میزبانی کرکٹر شعیب ملک کریں گے۔ فہد مصطفی نے نئی ٹیم کا  اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں کیا۔ گزشتہ سال  جیتو پاکستان لیگ5 ٹیموں کراچی ، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد  پر مشتمل تھی لیکن  رواں سال اس لیگ  میں مزید ایک ٹیم  ملتان ٹائیگر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی نمائندگی کرکٹر  شعیب ملک کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن