ویمنز انٹرنیشنل فٹبال فرینڈلیز: جاپان بیلجیئم اور بیلاروس کامیاب
برلن (اے پی پی)ویمنز انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں جاپان نے پانامہ، بیلجیئم نے آئرلینڈ اور بیلاروس نے ازبکستان کو شکست دے دی۔ آسٹریا اور فن لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ نیو جاپان نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پانامہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے ہرایا۔ جاپان کی طرف سے یوکا مومکی اور حنا سگیتا نے دو، دو گول سکور کئے۔ کنگ بابوئن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم اور آئرلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے واحد اور فیصلہ کن گول ٹائن ڈی کیاگنی نے گول کیا۔ ایک اور میچ میں بیلاروس نے ازبکستان ویمنز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔