• news

ڈی جی سپورٹس پنجاب کا سابق ہاکی پلیئر چودھری بشیر کی وفات پر اظہارتعزیت 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب، ہاکی کے سابق نیشنل کھلاڑی اور سلیکٹر چودھری بشیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ چودھری بشیر احمد فرض شناس اور قابل افسر تھے، ان کی سپورٹس کے فروغ کے لئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔  دعا ہے کہ اللہ تعالی چودھری بشیر احمد مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

ای پیپر-دی نیشن