• news

 حکومت اداروں میں شفافیت کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے: انیس ریاست ورک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت اداروں میں شفافیت کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجودلامحدود مسائل حل کرنے کیلئے نیت نیتی کیساتھ کام کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ واثاثہ ہیں جو ملک کی پائی پائی کی حفاظت کیساتھ کرپٹ سیاستدانوں سے لوٹا ہوا مال برآمد کرانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری انیس ریاست ورک نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں گڈ گورننس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن