حکومت نے3سال میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں: وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، پونے تین سال کے اندر حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بے روزگاری ،ڈالرکی اڑان اونچی اور مہنگائی آسمان کو چھونے لگی ہے حکمرانوں نے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک غریب عوام سے چھین لیا ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا الزام لگانے والے حکمران خود فارن فنڈنگ کا حساب عوام کو دینے کو تیار نہیں ۔