• news

فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیا ء کی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا:نبیل جاوید ،طاہر بخاری

لاہور( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری وچیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب نبیل جاوید اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار میں رمضان گفٹ پیکٹ تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں شخصیات کا کہنا تھا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیا ء کی تعلیمات کو اپنا نا ہوگا۔ خانقاہیں اور مزارات انسانی ویلفیئر کے سب سے بڑے مراکز ہیں، دینی اقدار کی تر ویج میں مشائخ و علماء کی خدمات قابلِ قدر ہیں، رمضان المبارک ہمدردی اور غمگساری کا مہینہ ہے ، مخیر حضرات دل کھول کر لوگوں کی خدمت کریں۔تقریب میں ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، اوقاف منیجران، سیّد ہجویر فاؤنڈیشن کے طارق محمود جاوید، شیخ محمد امین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایڈ منسٹریٹر داتا دربارنے ایک بر یفنگ کے ذریعے دربار شریف کے امور، ترقیاتی کاموں اور بالخصوص کوویڈ کی تیسری لہر اور ماحولیاتی صفائی کے حوالے سے محکمانہ انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن