• news

 پنجاب حکومت مشائخ سے کئے وعدوں کو جلد پورا کرے:غلام قطب الدین فریدی 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وقف پراپرٹیز ایکٹ کے حوالے سے مشائخ کا اجلاس بلانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مشائخ سے کئے وعدوں کو جلد پورا کرے، وقف پراپرٹیز ایکٹ کے حوالے سے ملک بھر کے مشائخ عظام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، وقف پراپرٹیز ایکٹ کا نفاذ کسی صورت ممکن نہیں ہے، وفاقی حکومت کی کمیٹی مشائخ عظام کو تفصیلاً سن کر نیا بل تشکیل دے، عظیم روحانی آستانوں کو کسی صورت حکومتی قبضہ میں نہیں دیا جاسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل مشائخ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اجلاس میں پیر سید اظہر الحسن گیلانی، پیر سعید احمد صابری، صاحبزادہ غلام نصیرالدین چراغ ،پیر تنویر بخاری ،پیر عامر گیلانی، پیر اسد الرفاعی و دیگر بھی موجود تھے۔  

ای پیپر-دی نیشن