• news

زکوٰۃکٹوتی‘ بنک آج  لین دین کیلئے بند رہیں گے

لاہور (کامرس رپورٹر)سیونگ کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں بنک آج یکم رمضان کو لین دین کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ تاہم ڈپازٹس میں اضافے کے باوجود حکومت کو زکوۃ  ملنا کم ہو گئی۔ زیادہ تر کھاتہ داروں نے بینکوں کو اپنی زکوۃکی رقم حکومت کو دینے سے روک رکھا ہے۔گزشتہ سال حکومت کو زکوۃکی لازمی کٹوتی سے مجموعی طور پر 7 ارب روپے 81 کروڑ 40 لاکھ روپے ہی حاصل ہوئے جو ایک سال پہلے ملنے والی رقم سے 14.3 فیصد کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن